حیدرآباد میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے،ندیم قاضی

منگل 14 جولائی 2020 16:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی نے پاکستان ہائوس لطیف آباد میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حیدرآباد کی حالت دیکھنے کے قابل ہے کہ بجلی کے بحران نے وفاقی حکومت کی ضلعی کھول دی ہے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے سماجی و کاروباری زندگی تباہ کردی ہے لیکن وفاقی حکومت وزات پانی و بجلی اور حیسکو نے اس کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیا اسی طرح لاک ڈائون کے نام پر تاجر وں اور عام عوام کو پریشان کرنا پولیس و انتظامیہ نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہیں ہے روڈز ٹوٹے پھوٹے اور گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوتی ہیں مثلا شہر کے منتخب نمائندے کہیں نظر نہیں آتے بلدیاتی ادارے کی کارکردگی صفر ہے پینے کا پانی دستیاب نہیں عوام کس طرح زندگی گذار رہے ہیں اب عوام کو اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہوگی اور پاک سرزمین پارٹی میدان عمل میں موجود ہے وہ عوام کی رہنمائی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اس موقعہ پر نائب صدر شعیب جعفری و دیگر اراکین ڈویژن کمیٹی بھی موجود تھے۔