خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت تیسری بار ملتوی

منگل 14 جولائی 2020 19:47

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت تیسری بار ملتوی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اسیر مرکزی رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت تیسری بار ملتوی، آئندہ سماعت 4 اگست کو ہوگی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کے صاحب زادوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، بھتیجے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس کی سماعت جو آج سکھر کی احتساب عدالت میں ہونا تھی وہ جج کی عدم تقرری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے اور کیس کی آئندہ سماعت 4 اگست کو ہوگی تاہم اس سے قبل بھی جج کی عدم تقرری کی وجہ سے دوبار کیس کی سماعت ملتوی ہوچکی ہے۔