چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی کے زیر صدارت اہم امور پرجائزہ اجلاس،

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی شرکت

منگل 14 جولائی 2020 20:27

چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی کے زیر صدارت اہم امور پرجائزہ اجلاس،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء)چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی کے زیر صدارت اہم امور پرجائزہ اجلاس،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق الحمراء میں گذشتہ روز چئیر پرسن الحمراء منیزہ ہاشمی کی زیر صدارت اہم امور پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو الحمراء ثمن رائے نے شرکت کی اس اجلاس میں ماہوار ادبی و ثقافتی نشست -’’کچھ یادیں ،کچھ باتیں‘‘ ،اور ’’روشن ستارے ‘‘کے آن لائن انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیر پرسن منیزہ ہاشمی نے کہاکہ پروگرامز کا مقصد لیجنڈ کے تجربات سے نوجوانوںکو آگہی دینا ہے نشست کے انعقاد سے نئی نسل کواپنے مستقبل کاتعین کرنے میں مدد ملے گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الحمرا کے موجودہ اقدامات سے نوجوانوں میں جدوجہد کا جذبہ پید ا ہوگا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل نے بھی شرکت کی۔