خاران سول سوسائٹی کا احسان اللہ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر شہید غم و غصے کا اظہار

منگل 14 جولائی 2020 23:57

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) خاران سول سوسائٹی اور دیگر مکاتب فکر نے گزشتہ روز پولیس کسٹڈی میں شہید ہونے والے احسان اللہ ولد امام بخش پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر شہید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کو تحفظ دینے کے بجائے غریب اور مظلوموں کی جان لینے پر تلے ہوئے ہیں غریب عوام پولیس کے غنڈا راج کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں ،احسان اللہ کے والد نے گزشتہ روز اپنے دو بیٹوں کو تھانہ میں لاکر تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا،جس کے بعد پولیس نے اس کے والد اور بھائی کو جانے دیا اور احسان اللہ کو اپنے کسٹڈی میں رکھا،ایک رات پولیس کسٹڈی میں رہنے کے بعد دوسرے دن اس کے بھائی کو فون کر کے تھانہ بلایا گیا کہ آپ کے بھائی نے خودکشی کی ہے،بھاہی کے مطابق احسان اللہ کو کسی قسم کا بیماری نہیں تھا بلکہ ایک تندرست نوجوان تھا اور اپنے پیروں سے پولیس تھانہ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے آیا تھا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کی جائے،اور احسان اللہ کے واقعہ پر غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر صاف اور شفاف تحقیقات کیا جائے