تیونس میں قرآن طرز کی پوسٹ پر خاتون بلاگر کو قید کی سزا سنا دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 جولائی 2020 14:05

تیونس میں قرآن طرز کی پوسٹ پر خاتون بلاگر کو قید کی سزا سنا دی گئی
تیونس (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی 2020ء) تیونس میں قرآن طرز کی پوسٹ پر بلاگر کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ ۔تفصیلات کے مطابق تیونس میں ایک بلاگر کو قرآن کی آیت کی صورت میں کووڈ 19 کے حوالے سے طنزیہ پوسٹ شیئر کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے28 سالہ ایمنا چارکی کو مئی میں فیس بک پر پر ایک پیغام شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے عوام سے اسلام کی مقدس کتاب کے انداز میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایمنا چارکی کا حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ کہ ان کا کسی کو صدمہ پہنچنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن انہیں یہ پوسٹ دلچسپ لگی۔اٹھائیس سالہ بلاگر کو مذاہب کے مابین نفرت بڑھانے کے لیے تیونس کی ایک عدالت میں قصوروار قرار دیا گیا۔جس کے بعد انہیں سزا سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :