ضلع کچہری میں جیل روڈ پر چند وکلاء کی طرف سے چیمبرز تعمیر کرنے کا نوٹس لیکر انہیں مسمار کردیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 15 جولائی 2020 17:27

ضلع کچہری میں جیل روڈ پر چند وکلاء کی طرف سے چیمبرز تعمیر کرنے کا نوٹس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع کچہری میں جیل روڈ پر چند وکلاء کی طرف سے چیمبرز تعمیر کرنے کا نوٹس لیکر انہیں مسمار کردیاگیا تفصیلات کے مطابق چند وکلاء چیمبرز کے پیچھے اپنے چیمرز تعمیر کررہے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کو ہدایت کی کہ انہیں مسمار کردیا جائے کیونکہ اس سے جیل جانے والی سڑک پر رکاوٹ ہوتی تھی اس ضمن میں جب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا اورنگزیب اقبال اور جنرل سیکرٹری حلیم الرسول سے دریافت کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ میں اس کا علم نہیں ہے جبکہ ڈسٹرکٹ بار سے کسی بھی وکیل نے چیمبرز کی تعمیر کے لیے اجازت نہیں لی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے ہمیں چیمبرز کی تعمیر کیلئے تین کنال جگہ ضلع کچہری میں فراہم کی ہے جس پر چیمبرز کی تعمیر کے لیے ہم نے وکلاء سے رابطہ کرکے ان سے ان چیمبرز کی تعمیر کے لیے تخمینہ لگوا کر فنڈز مانگے تھے تو جو انہوں نے فراہم نہ کیے جبکہ ہم وکلاء کو چیمبرز بنا کر دینا چاہتے ہیں جبکہ ان چیمبرز کی تعمیر کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جن کے ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بھی ہمیں پوری صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سینئر وکیل چوہدری زاہد یعقوب سے جب ان مسمار ہونیوالے چیمبرز کے بارے ان کا موقف لیا گیا تو انہوں نے کہاکہ نوجوا وکلاء اپنے چیمبرز کے لیے عرصہ دراز سے کوشش کررہے تھے جبکہ انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم سے بھی چیمبرز کے حصول کے لیے رابطہ کیا تو صدر ڈسٹرکٹ بار نے ان سے پچاس ہزار روپے چیمبرز کی تعمیر کیلئے ایڈوانس مانگے جبکہ ان کے مکمل ہونے کا کوئی ٹائم نہ دیاگیا جس پر ان وکلاء نے یہ چیمبرز تعمیر کرنے شروع کیے اور ان کو مسمار کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :