عیدالااضحی پر شوبز انڈسٹری کی بحالی کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا،نعیم خان

موجودہ حالات میں ہمیں مایوس ہونے کی بجائے اپنے اعصاب کو بحال رکھنا ہوگا،نوجوان پروڈیوسرکی گفتگو

پیر 20 جولائی 2020 09:30

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ عیدالااضحی پر شوبز انڈسٹری کی بحالی کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اورمضبوط اتحاد کے ذریعے ہی شوبز انڈسٹری کو جمود کی کیفیت سے باہر لا یا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں مایوس ہونے کی بجائے اپنے اعصاب کو بحال رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اگر مایوسی ہم پر حملہ آور ہو گئی تو ہم کبھی بھی دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو سکیں گے،نعیم خان نے کہا کہ فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ان شعبوں کے سینئرز سے مشاورت کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ مستقبل کے حوالے سے پیشگی حکمت عملی مرتب کی جا سکے تاکہ اس وباء کے تھمنے کے فوری بعد بروقت عملی اقدامات شروع کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا تبھی ہم مشکلات سے چھٹکارا پا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :