کویت میں چھت پھلانگنے کا شوقین لڑکا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
16 سال مصری لڑکا پارکر کھیل سے لطف اندوز ہونے کے دوران عمارت کی نویں منزل سے نیچے آن گرا
محمد عرفان منگل 21 جولائی 2020 12:44
(جاری ہے)
لڑکے کے دوستوں نے فوری طور پر عمارت کے چوکیدار کو اس واقعے سے آگاہ کیا جس نے وزارت داخلہ کے متعلقہ شعبے کو اطلاع دی۔
کچھ ہی دیر میں گشت کرنے والی سیکورٹی گاڑیاں اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ تاہم معائنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مصری لڑکا گرنے کے بعد ہی دم توڑ گیا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مصری خاوند نے اپنی بیوی کو اس بناء پر پانچویں منزل سے دھکا دے دیا تھا کہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ اس انوکھے واقعے نے مصری عوام کے دل دہلا کر رکھ دیئے ہیں۔مصری خاوند کو جب پتا چلا کہ اس کی بیوی کورونا کا شکار ہو گئی ہے تو اس نے اس سے ہمدردی کرنے کی بجائے لڑائی جھگڑا کرنا شروع کر دیا۔ یہ لڑائی جھگڑااتنا بڑھا کہ خاوند نے اپنی کورونا زدہ بیوی کوپانچویں منزل پر واقع فلیٹ کی کھڑکی سے پھینک دیا۔ بیچاری خاتون اُونچائی سے گرنے کے باعث شدیدزخمی ہو گئی۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ہے اور اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔ پولیس نے مریضہ سے پوچھ گچھ کے بعد اس درندگی کا ارتکاب کرنے والے مصری خاوند کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار خاوند نے پولیس کے رُوبرو بتایا کہ ان کے درمیان پہلے بھی ازدواجی اختلافات چل رہے تھے، تاہم جب اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی کو کورونا بھی ہو گیا ہے تو وہ غضب ناک ہو گیا کہ شاید اس کی وجہ سے وہ بھی کورونا کا شکار بن گیا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.