کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا صومالی لینڈ میں صاف پانی کا منصوبہ

جمعرات 23 جولائی 2020 11:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (کے ایس ریلیف) صومالیہ کے خود مختار علاقے صومالی لینڈ میں صاف پانی کے منصوبوں کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق دو ارب ڈالر کے اس منصوبے پر پانی اور ماحولیاتی منصوبوں میں تعاون کے لیے ناروے کی رفیوجی کونسل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں،اس منصوبے سے 42 ہزار 450 سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے،منصوبے کا مقصد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ منصوبہ کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات، مویشیوں کے تحفظ اور صومالی لینڈ کے باشندوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے ہے۔یہ معاہدہ دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ اور نادار افراد کی امداد کے لیے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے ذریعے سعودی عرب کی انسانیت نواز کوششوں کی توسیع کا حصہ ہے۔