پولیس نے چوہڑجمالی میں کارروائی کرکے چھینی گئی رقم ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی

جمعرات 23 جولائی 2020 18:41

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) پولیس نے چوہڑجمالی میں کارروائی کرکے چھینی گئی رقم ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی، جبکہ دیگرکاروائیوں میں متعدد ملزمان گرفتارکرکیسوزوکی، موٹرسائیکل، اسلحہ،گھٹکے اور دیگر سامان برآمد کیاگیاہے، ایس پی آفس سجاول کے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ چوہڑجمالی میں پولیس نے ڈیجیٹل ٹریسنگ کے ذریعے رہزنی کے مقدمے میں مطلوب ملزمان حبیب اللہ منگریو اور خادم عرف نانا مغیری کی موجودگی کی اطلاع پر نزد کرنل فارم کے مقام پر چھاپا مار کاروائی،چھینی ہوئی ہوئی رقم پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے برآمدکرلی۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیان ملزمان نے ایک ماہ قبل چوھڑجمالی کے دو شھریوں حاجی عبدالرزاق جتوئی اور شوکت علی میمن سے الگ الگ وارداتوں میں رقم چھینی تہی۔

(جاری ہے)

مفرور ملزمان کے خلاف مذکورہ شہریوں کی مدعیت میں تھانہ چوھرجمالی پر رہزنی کے دو مقدمات درج ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے علاوہ ازیں ایس ایچ او سجاول آفتاب احمد جاگیرانی نے دوران گشت مخفی اطلاع ملنے پر سجاول بدین روڈ نزد مہران فارم پر زبردست کاروائی، ملزم سکندر ولد صدیق بارن غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد دیسی پستول تین کارتوس اورایک مشکوک موٹرسائیکل برآمدکرلی، سی آئی اے ٹیم سجاول کی دوران چیکنگ سجاول ٹھٹہ روڈ دمدمہ کے مقام پر کاروائی، گٹکامٹیرل ڈیلر شھباز ڈھولو گٹکا مٹیرل سے بہری سوزوکی پک اپ سمیت گرفتار اور امام بخش ڈھولو فرارہوگیا گرفتار ملزم کے قبضے سے 250 کلو گرام گٹکا سپاری، 200 پوری انڈین سفینہ گٹکا اور ایک سوزوکی پک اپ KX-7935 برآمدکی گئی ملزمان کے خلاف تھانہ سجاول پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ایس ایچ او چوھڑ جمالی بشیر احمد ملاح نے دوران گشت نزد میران شاھ قبرستان پہ کاروائی، گٹکا فروش ملزم عرس بارن 500 گٹکا سمیت گرفتارکرلیا۔ انچارج 15پولیس سجاول غلام اصغر بروھی نے دوران گشت نزد مصری شاھ قبرستان پہ کاروائی، گٹکا فروش ملزم خدا بخش ولد محمد ملاح 500 گٹکا سمیت گرفتارکرلیا۔ایس ایچ او جھوک صفدر علی سولنگی کی مخفی اطلاع پر بھڈو اسٹاپ جھوک بٹھورو روڈ پر کاروائی،تھانہ جھوک کے مقدمہ 31/2020 میں روپوش ملزم اکبر ولد رمضان پکھالی گرفتارکرلیا۔