روس، فیسٹ فلم فیسٹیول میں فلم ’ فریدہ‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

ہفتہ 25 جولائی 2020 12:55

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) روس میں منعقدہ ورکی فیسٹ فلم فیسٹول میں فیچر فلم فریدہ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے نریمان فلم سٹوڈیو اور سینٹ پیٹرزبرگ سکول آف نیو سنیما کے تعاون سے تیار کردہ فلم فریدہ کا سکرپٹ مشہور روسی ہدایتکارکیسنیا لاگوٹینا نے لکھا جبکہ مرکزی اداکاروں میں اداکارہ مریم ابراہیم وفا ، عبدوکارم ناصروف ، دِلیا الشیشیہوغیرہ شامل ہیں۔

فلم کی شوٹنگ سینٹ پیٹرزبرگ میںمکمل کی گئی ہے۔واضع رہے کہ کورونا کا لاک ڈان ختم ہونے کے فوری بعد منعقدہ اس فلم فیسٹیول کا مقصد جدید سننے والوں کو اپنے دلچسپ موضوعات کے ساتھ روسی سنیما کے کرداروں کی نمائش کے علاوہ روس اور بیرون ملک فلم بینوں کے لئے پروڈکشن بیس تشکیل دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :