دبئی میں پاکستانی شخص کو اس ہی کے ہم وطن نے قتل کر کے لاش صحرا میں دفنا دی

مالی معاملات کے تنازعے پر 40 سالہ پاکستانی نے پہلے اپنے ہم وطن کو گردن پر چاقو کے وار کر کے قتل کیا اور پھر ساتھی کی معاونت سے لاش شارجہ کے صحرا میں دفنا دی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جولائی 2020 19:13

دبئی میں پاکستانی شخص کو اس ہی کے ہم وطن نے قتل کر کے لاش صحرا میں دفنا ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2020ء) دبئی میں پاکستانی شخص کو اس ہی کے ہم وطن نے قتل کر کے لاش صحرا میں دفنا دی، مالی معاملات کے تنازعے پر 40 سالہ پاکستانی نے پہلے اپنے ہم وطن کو گردن پر چاقو کے وار کر کے قتل کیا اور پھر ساتھی کی معاونت سے لاش شارجہ کے صحرا میں دفنا دی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں پاکستانی شخص کو اسی کے ہم وطن نے کر قتل کر ڈالا۔

اس حوالے سے دبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قتل کا واقعہ مالی معاملات کے تنازعے پر پیش آیا۔ ایک 40 سالہ شخص نے پہلے اپنے ہی ہم وطن کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، اور پھر اپنے ساتھی کیساتھ مل کر لاش کو شارجہ کے صحرا میں لے جا کر خاموشی سے دفنا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ برس اکتوبر میں پیش آیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے مقتول کی گمشدگی کی شکایت موصول ہونے پر تحقیقات کیں تو پاکستانی شخص کے قتل کا انکشاف ہوا۔

پولیس تحقیقات کے دوران ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ واردات کے مرکزی ملزم 40 سالہ پاکستانی شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ جبکہ اس کی نشاندہی پر مقتول پاکستانی کی لاش ایک ماہ بعد صحرا سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔ عدالت میں مقدمے کی اگلی سماعت 13 اگست کو ہوگی۔