بغیر اجازت حج مقامات میں داخلے پر بے دخلی اور بلیک لسٹ کی سزا

پیر 27 جولائی 2020 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) سعودی محکمہ امن عامہ نے مقیم غیرملکیوں کو بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کے سنگین نتائج سے خبردارکیا ہے۔ جو غیرملکی حج ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا اسے کڑی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی محکمہ امن عامہ نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ’ بغیر حج اجازت نامے منی، مزدلفہ ، عرفات اور مکہ جانے کی سزا سعودی عرب سے بے دخلی جبکہ اسے خاص مدت تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

اس دوران وہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیںآسکے گا۔سعودی حکومت نے اس سال فیصلہ کررکھا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے حج کے زائرین کو بچانے کے لیے محدود تعداد میں لوگوں کو حج کرایا جائے گاجازت نامے کے بغیرکسی بھی غیرملکی کو منی، مزدلفہ اورعرفات جانے کی اجازت نہیں۔ پابندی کی خلاف ورزی پر سولہ غیرملکیوں پر فی کس دس ہزار ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔