دُبئی میں سیلزمین نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم خاتون کی گردن پر چاقو رکھ کرزیادتی کے دوران موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتا رہا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 27 جولائی 2020 12:02

دُبئی میں سیلزمین نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2020ء) دُبئی میں ایک غیر ملکی سیلز مین نے اپنی ہم وطن خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم اس دوران ویڈیو بھی بناتا رہا اور واردات کے بعد رقم لوٹ کر بھی فرار ہو گیا۔ گلف نیوزکے مطابق پولیس نے 23سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق بھارت سے ہے۔جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی 39 سالہ بھارتی خاتون نے بتایا ۔

”میں دُبئی کے علاقے نائف میں اپنے خاوند کے ساتھ مقیم ہوں۔ وقوعہ کے روز مین اپنی رہائشی بلڈنگ سے باہر بچے کو اسکول بس تک چھوڑنے گئی۔ جونہی میں اپنے اپارٹمنٹ کے دروازے پر پہنچی تو کسی نامعلوم شخص نے پیچھے سے دبوچ کرمیری گردن پر چاقو رکھ دیا اور اپارٹمنٹ کا دروازہ کھول کر اندر جانے کو کہا۔ اندر جا کر میں نے زور سے چیخ بھی ماری مگر کسی کو سُنائی نہ دی۔

(جاری ہے)

خود کو چھُڑوانے کے لیے میں مزاحمت بھی کرتی رہی مگر ملزم مجھے چاقو سے ڈرا کر بیڈ روم لے گیا۔ جہاں اس نے مجھے زبردستی برہنہ کر کے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بے شرم ملزم زیادتی کا یہ سارا واقعہ اپنے موبائل فون پر ریکارڈ بھی کرتا رہا۔ ملزم نے اپنی شیطانی حرکات کے دوران مجھے بتایا کہ وہ مجھ پر کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھا، جب بھی میں سپر مارکیٹ شاپنگ کے لیے جاتی تو وہ میرا پیچھا بھی کرتا تھا۔

ملزم نے دھمکی دی کہ اگر میں نے پولیس کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوشش کی تو وہ میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔ اس جنسی واردات کے بعد وہ میرے پاس موجود 2سو درہم بھی لُوٹ کر فرار ہو گیا۔ میں نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے بارے میں فوری طور پر خاوند کو اطلاع دی جس نے نائف کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی۔ “ ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ دو روز کی تفتیش کے بعد ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ جس نے اپنے غلیظ جُرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ اس واردات کے دوران نشے کی حالت میں تھا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 6 ستمبر کو ہو گی۔