پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات مستعفی

منگل 28 جولائی 2020 00:01

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) پی ٹی آئی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری ٹاؤن 2 پشاور ظہیر الدین بابر نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میںگزشتہ روز انہوں نے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو سے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سکندر شیرپائو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ظہیر الدین بابرکو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پختونوں کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے مل کر جدوجہد کریں گے۔