دیگر مشیروں کے بارے میں بھی اہم اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں: عارف حمید بھٹی

انکی بھی باری آئے گی، ایک مشیر کا استعفیٰ وزیراعظم کے پاس کافی دونوں سے موجود ہے: سینئر صحافی کا دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 30 جولائی 2020 00:50

دیگر مشیروں کے بارے  میں بھی اہم اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں: عارف حمید ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جولائی 2020ء) دیگر مشیروں کے بارے میں بھی اہم اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں، انکی بھی باری آئے گی، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مشیر کا استعفیٰ وزیراعظم کے پاس کافی دونوں سے موجود ہے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ''2 مشیروں سے استعفی لیا, وجوہات بہت ہیں خبر ہے کہ دیگر کے بارے میں اہم اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں ۔

انکی باری آئے گی یا وه باری میں خود پھنس جائے گے''۔ انہوں نے ایک اور سینئر صحافی ارشد ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ''ارشد شریف صاحب سنا ہے کہ ایک مشیر کا استعفی وزیر اعظم کے پاس کافی دونوں سے موجود ہے''۔
خیال رہے کہ آج خیال رہے کہ آج وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایس ایدریس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے تانیہ ایس ایدریس کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے جبکہ ڈاکٹر ظفر مزرا نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے اور اسے بھی وزیراعظم عمران خان نے قبول کرلیا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ تانیہ ایدروس سے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک بڑا جھوٹ بولا تھا جس کی وجہ سے ان سے استعفیٰ لیا گیا۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ تانیہ ایدروس نے کہا تھا کہ جو کمپنی رجسٹر کروائی گئی اس کیلئے وزیراعظم سے اجازت لی گئی تھی، جبکہ یہ جھوٹ تھا انہوں نے وزیراعظم سے کوئی اجازت نہیں لی تھی اسی جھوٹ کی وجہ سے ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی کارکردگی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔