مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر167.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا

جمعرات 30 جولائی 2020 18:50

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر167.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر167.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 167روپے سے گھٹ کر166.95روپے اور قیمت فروخٹ167.20روپے سے بڑھ کر167.25روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.70روپے سے بڑھ کر166.80روپے اور قیمت فروخت167.20روپے سے بڑھ کر167.30روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید192.50روپے سے بڑھ کر193.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213روپے سے بڑھ کر214 اور قیمت فروخت215روپے سے بڑھ کر216روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :