برطانیہ : لاک ڈاون میں مزید نرمی، مادام تساؤ میوزیم کھول دیا گیا

جمعہ 31 جولائی 2020 19:48

برطانیہ : لاک ڈاون میں مزید نرمی،  مادام تساؤ میوزیم کھول دیا گیا
بلندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد برطانیہ میں زندگی بحال ہونے لگی، لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی، لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، بورس جانسن اور ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر شخصیات کے مجسمے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رکھ دیئے گئے۔

مادام تساو میوزیم میں دنیا کی معروف شخصیات کے موم سے بنے مجسمے رکھے گئے ہیں، علم و فنون، کھیلوں سمیت دیگر میدانوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کے مجسمے بالکل اصل لگتے ہیں۔ حتی کہ میوزیم کا دورہ کرنے والی شخصیات روایت کے مطابق اپنے مجسموں کے ساتھ کھڑی ہو کر تصاویر بنواتی ہیں تو بالکل محسوس نہیں ہوتا کہ اصل کون ہے اور مجسمہ کون ہے۔

متعلقہ عنوان :