قصور، کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت ماہ اگست میں شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 31 جولائی 2020 20:29

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت ماہ اگست میں شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ اگست سے لیکر ستمبرکے آخرتک پودینے کی کاشت کے لئے بہترین موسم ہے لہذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کے لئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2 لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر پودینے کی کاشت کے لئے فوراً آبپاشی کرلی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پودینے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو زرخیزاورپانی کا بہترنکاس رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہواس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :