قصور، معمولی غفلت کے باعث جڑی بوٹیاں زورپکڑکر پیداوارکو50فیصد تک کم کرسکتی ہیں، محمدنویدامجد

جمعہ 31 جولائی 2020 20:29

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت( توسیع) قصورمحمدنویدامجدنے ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہمعمولی غفلت کے باعث جڑی بوٹیاں زورپکڑکر پیداوارکو50فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکتی ہیں جبکہ جڑی بوٹیاں فصلوں کے کیڑوں کو تحفظ بھی فراہم کرتی ہیں تاہم جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگی نہ ہونے ‘زرعی ایجوکیشن سے لاتعلقی اورشرح خواندگی کی کمی کے باعث 80فیصد کسان جڑی بوٹیو ں کی تلفی کیلئے اقدامات نہیں کرتے جس سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے اورکاشتکاروں کو 25سی35فیصد تک نقصان کا سامنا کرناپڑتاہے۔

متعلقہ عنوان :