وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی اہل وطن اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

جمعہ 31 جولائی 2020 21:42

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی اہل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اہل وطن اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔ عید کے حوالہ سے اہل وطن بالخصوص اٹک کے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید قربان ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سفید پوش اور غریب طبقہ مشکل کا شکار ہے اور ہمیں کوشش کرنی ہے کہ اپنے اردگرد ایسے لوگوں کا بھی خیال کریں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

امین اسلم نے کہا کہ کورونا وباء کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان میں حالات اب اللّٰہ کی مہربانی سے کافی بہتر ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں کوشش کرنی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں سماجی فاصلے اور ماسک کا خیال رکھیں اور میل جول میں احتیاط کریں۔

(جاری ہے)

انشاء الله زندگی رہی تو آنے والی عیدیں اسی جوش و جذبہ سے منائیں گے جو اہل پاکستان کا خاصہ ہے لیکن اس عید پر ہمیں اپنے اور اپنے خاندان کی بہتری کے لیے احتیاط کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء الله ہمیشہ کی طرح عید کی نماز اور قربانی کا فریضہ اپنے آبائی گاوں شمس آباد میں ادا کروں گا لیکن کورونا وباء کے پیش نظر عوام کی بہتری کے لئے اپنے ڈیرے پر روایتی عید ملاقاتوں کو منسوخ کر دیا ہے۔