Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضہ اور وہاں کے نہتے عوام پر ظلم و تشدد کے خلاف 5اگست کو یومِ استحصال منایا جائے گا،جمشید علین شیخ

جمعہ 31 جولائی 2020 22:46

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی جمشید علی شیخ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضہ اور وہاں کے نہتے عوام پر ظلم و تشدد کے خلاف 5اگست کو یومِ استحصال منایا جائے گا بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے عالمی اداروں کو اسکا نوٹس لینا چاہیئے انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا سراہاتے ہو ئے کہاکہ قوم جلد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کو آزاد ہوتا دیکھے گی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات