کورونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے فضائی سفر کو خطرناک قرار دے دیا

ہنگامی صورتحال میں ضروری سفر ہی ترجیح ہونا چاہیے، بین الااقوامی فضائی سفر پر سے پابندیاں ہٹانا خطرے سے خالی نہیں: عالمی ادارہ صحت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 31 جولائی 2020 21:20

کورونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے فضائی سفر کو خطرناک قرار دے دیا
جنیوا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31جولائی2020ء) : کورونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے فضائی سفر کو خطرناک قرار دے دیا، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں ضروری سفر ہی ترجیح ہونا چاہیے، بین الااقوامی فضائی سفر پر سے پابندیاں ہٹانا خطرے سے خالی نہیں۔ خیال رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ سے کچھ ممالک نے دوبارہ فضائی سفر کے حوالے سے کچھ پابندیاں لگائی ہیں جن میں ٹیسٹنگ اور آنے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ کرنا شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے رواں سال ماہ جون میں کہا تھا کہ کرہ شمالی کے ممالک کی گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ایجنسی اپنی ٹریول گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کرے گا۔ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز سے حکومتیں اور مختلف صنعتیں اپنی پالیسیوں کو مرتب کرتے وقت مدد لے سکتی ہیں تاہم ان پر لازمی عمل کرنا ضروری نہیں۔

(جاری ہے)

اپ ڈیٹڈ ٹریول گائیڈ لائنز گزشتہ گائیڈلائنز سے تھوڑا مختلف ہے جس میں وبا پر کنٹرول کرنے کے لیے مشورے بھی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہر ملک کو بین الاقوامی سفر پر پابندیاں اٹھا نے سے پہلے خطرہ مول لینے کے فوائد کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ حکام کو مقامی طور پر وبا کی صورتحال اور اس کے پھیلاؤ کے پیٹرن پر بھی غور کرنا چاہیے اور مقامی طور پر لاگو قومی صحت اور سماجی دوری کے اقدامات پر بھی غور کرنا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ ممالک جو بیرون ملک سے آمد پر تمام مسافروں کو قرنطینہ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ مقامی حالات کا جائزہ لے کر ایسا کریں۔ واضح رہے کہ کی وجہ سے اموات کی تعداد 6 لاکھ 77 ہزار ، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 74 لاکھ 89 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 51 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :