7 طیارے یعنی 7 بڑے چائے کے کپ

رافیل طیاروں کے حوالے سے گوتم گھمبیر کی ٹوئٹ پر وینا ملک کا طنزیہ وار

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2020 22:54

7 طیارے یعنی 7 بڑے چائے کے کپ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2020ء ) 7 طیارے یعنی 7 بڑے چائے کے کپ، رافیل طیاروں کے حوالے سے گوتم گھمبیر کی ٹوئٹ پر وینا ملک کا طنزیہ وار۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک کی جانب سے بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر پر کیا گیا طنزیہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔ بھارت میں فرانس سے خریدے گئے رافیل جنگی طیاروں کی 5 جہازوں پر مشتمل پہلی کھیپ نے گزشتہ روز انبالیہ ایئربیس پر لینڈ کیا جس پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’بڑے پرندے یہاں پہنچ گئے ہیں‘‘۔



اس ٹوئٹ پر وینا ملک نے طنزیہ اور جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 7 بڑے پرندے 7 بڑے چائے کے کپ کے مساوی ہیں ۔

وینا ملک نے27 فروری 2019 کے واقعے، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری، 2 بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی یاد دلا کر گوتم گھمبیر اور ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

 ناصرف وینا ملک، بلکہ آسٹریلیا کے صحافی ڈینس فریڈمین نے بھی طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ’’ بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ بھارتی رافیل طیارے سرحدی لائن کو عبور نہ کریں ورنہ وہ جادوئی طور پر بڑے دھات کے سکریپ ڈھیروں میں تبدیل ہوجائیں گے‘‘-


واضح رہے کہ بھارت نے فرانس کیساتھ کیے گئے 9 ارب ڈالرز سے زائد کے دفاعی معاہدے کے تحت 6 رافیل طیارے حاصل کر لیے ہیں۔

بھارت کو بعد ازاں مزید رافیل جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ بھارت کے اس اقدام کو خطے میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع کرنے کا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔