
وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی اقرارالحسن پر تشدد کا نوٹس، پولیس اہلکار گرفتار
یہ گالیاں میں اپنے اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے لئےبرداشت کرتا ہوں، خوش آئند ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے راشی افسران گرفتار کروا دئیے: اقرارالحسن سید
عثمان خادم کمبوہ
ہفتہ 1 اگست 2020
00:01

یہ تشدد، یہ گالیاں میں اپنے اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے لئےبرداشت کرتا ہوں۔ ویڈیو آخر تک دیکھئے، یہ ذاتی لڑائی ہوتی تو میں مُکے کھانے کے بعد بھی اپنی ٹیم کو اِن کرپٹ پولیس افسروں سے الجھنے سے روکتا نہیں۔ خوش آئند ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئےراشی افسران گرفتار کروا دئیے https://t.co/L9RaY8B3PW pic.twitter.com/uK0kUVB5Yf
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 31, 2020
(جاری ہے)
اقرار الحسن نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار علاقے میں گٹکے کے کاروبار کی سرپرستی کر رہے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے لوگوں کو گٹکے کا تاجر بنا کر پولیس اہلکاروں کے پاس بھیجا جنہوں نے پولیس اہلکاروں سے ڈیل کی اور معاملہ یہ طے پایا کہ پولیس کے علاقے میں سے ایک ٹن گٹکا لے جانے کا 50ہزار روپیہ دینا ہوگا۔
اقرار الحسن کی ٹیم کے رکن نے پولیس اہلکاروں کو پیسے دیے اور مہینے کی ڈیل کر کے کئی لاکھ روپے کے چیک بھی دیے۔ اس دوران ٹیم کا رکن اہلکاروں کی خفیہ ویڈیو بھی بناتا رہا۔ اقرار الحسن نے جب ایس ایچ او کو وہ ویڈیوز دکھائیں تو وہ آپے سے باہر ہوگئے۔ اہلکاروں نے صحافی کو کمرے میں بند کرنے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث اہلکار اقرارالحسن کو دھکے دے رہے ہیں جبکہ ایک اہلکار نے ان کے منہ پر تھپڑ بھی مارے۔ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ جب ان کے پاس کرپشن چھپانے کا کوئی جواز نہ بجا تو یہ پولیس اہلکار بدتہذیبی اور مارپیٹ پر اتر آئیں، تشدد کریں اور طاقت کا استعمال کریں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.