سروسز ہسپتال سے کورونا کے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 1 اگست 2020 16:05

سروسز ہسپتال سے کورونا کے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر ..
لاہور۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) سروسز ہسپتال میں داخل کورونا کا آخری مریض بھی صحت یاب ہو گیا۔ سروسز ہسپتال میں کورونا میں مبتلا اب کوئی مریض نہیں ہے، کورونا کے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سروسز ہسپتال کے آئی سی یو میں کورونا کے کل 60 مریض تھے جو اب صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں، تاہم وبا سے مکمل نجات کے لیے عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہورکے شہریوں سے عیدالاضحیٰ پر شہرکوگندگی سے پاک رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے شہری آلائشیں ویسٹ بیگز کے ذریعے کنٹینرزمیں پھینکیں۔علاوہ ازیں پرنسپل سروسز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ عید سے قبل رات گئے تک اپنی ذمہ داری نبھاتا رہا، اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے دیگر ارکان محنت، دلجمعی اور جذبے سے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔