صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 5 اگست کو صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا

پیر 3 اگست 2020 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس بدھ 5 اگست 2020ء کو صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکریٹریٹ نے پیر کو اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بحث کی جائے گی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا۔