انگلینڈ سیریز: سابق کرکٹرز کاقومی ٹیسٹ ٹیم پر اعتماد کا اظہار
انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں، عامر سہیل
منگل 4 اگست 2020 13:22
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شیڈول سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے حوصلیبڑھانے کرنے کے لیے اپنے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔
عامر سہیل، سابق ٹیسٹ کپتان:
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل 1992 میں انگلینڈ کا فاتحانہ دورہ کرنے والے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے سیریز کے دوران مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی تھی۔
(جاری ہے)
عامر سہیل کاکہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔
رمیز راجہ، سابق ٹیسٹ کپتان:
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ 1992 میں انگلینڈ کا فاتحانہ دورہ کرنے والے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
سابق کپتان نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ، قومی کھلاڑیوں کے لیے ہیرو بننے کا ایک بڑا موقع ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ بلاشبہ ویسٹ انڈیز سے تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے باعث انگلینڈ کو پاکستان پر برتری ہوگی مگر ہوم سائیڈ پاکستان جیسی معیاری ٹیم کے خلاف دباؤ کا شکار رہے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو متحدہوکر کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ انہیں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے مختلف سیشنز کی صورت میں کئی مواقع فراہم کرتی ہے، لہٰذا ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور انگلینڈ جیسی کنڈیشنز میں سلپ کیچنگ پر خاص توجہ دیں۔
محمد یوسف، سابق ٹیسٹ کپتان:
سال 2006 کے کیلنڈرائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز محمد یوسف نے اُسی سال انگلینڈ میں چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں تین سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 میچوں میں 52.29 کی اوسط سے رنز بنائے۔
سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پورا ملک قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی حمایت میں یکجاہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بابراعظم، اسد شفیق اور اظہر علی سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ وہ دعا گو ہیں کہ اسکواڈ میں شامل سینئرز اور جونیئرز تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
معین خان، سابق ٹیسٹ کپتان:
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان 1996 میں انگلینڈ کا فاتحانہ دورہ کرنے والے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 0-2 سے شکست دی تھی۔ اس سیریزکے دوران ہیڈنگلے ٹیسٹ میں معین خان نے سنچری بھی اسکور کی تھی۔
سابق کپتان معین خان نے کہا کہ ہم سب قومی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں مثبت کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جارحانہ انداز ہی پاکستان کرکٹ کی اصل پہچان ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے معین خان نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ زندگی میں کچھ ناممکن نہیں، صرف پختہ ارادے اورجدوجہد کی ضرورت ہے، بیسٹ آف لک۔
راشد لطیف، سابق ٹیسٹ کپتان:
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف 1992 میں انگلینڈ کا فاتحانہ دورہ کرنے والے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کے اسکواڈ میں بابراعظم کی شکل میں ایک عالمی معیار کا کھلاڑی موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے علاوہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس، حریف ٹیم کے لیے مشکلات کا سبب بنیں گے۔
سابق کپتان نے کہا کہ عابد علی دو سنچریاں اسکور کرچکے ہیں،ان کے ساتھ اظہر علی، اسد شفیق اور شان مسعود بھی بیٹنگ کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا فارم میں ہونابھی خوش آئند ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم، انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
عبدالرزاق، ٹیسٹ آلراؤنڈر:
آلراؤنڈر عبدالرزاق سال 2001 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل یہ سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔
عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ میں تجربہ کار نام موجود ہیں، جس کا یقیناََ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے پاس اظہر علی،بابراعظم، اسد شفیق اور عابد علی جیسے تجربہ کاربلے باز موجود ہیں،امید ہے یہ کھلاڑیوں مشکل کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو محمد عباس، سہیل خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور فہیم اشرف جیسے باصلاحیت فاسٹ باؤلرز کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ اور شاداب خان جیسے اسپنرز کا ساتھ میسر ہے۔انہوں نے کہا وہ پرامید ہیں کہ پاکستان کا یہ دورہ کامیاب رہے گااور پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے میدانوں میں اچھے کمبی نیشن کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
پانچ اگست سے شروع ہونے والی تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے مابین گذشتہ پانچ سالوں میں تیسری ٹیسٹ سیریز ہے۔یہ سیریز 1996 کے بعد پاکستان کو ایک بار انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔
دوسری طرف انگلینڈ،سال 2010 کے بعد سے اب تک پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکام رہا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان نے سال 2012 (0-3) اور 2015 (0-2) میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی اپنی ہوم سیریز میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ میں کھیلی گئیں آخری دونوں سیریز ڈرا رہی تھیں۔ یہ سیریز 2016 (2-2) اور 2018 (1-1) میں کھیلی گئی تھیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.