آئی جی سندھ کی شہید کانسٹیبل عامر اورشہید سب انسپکٹر شاہد کے گھر آمد

مشتاق مہر نے سندھ پولیس کے لیئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

منگل 4 اگست 2020 22:00

آئی جی سندھ کی شہید کانسٹیبل عامر اورشہید سب انسپکٹر شاہد کے گھر آمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) شہدائے پولیس دن کی مناسبت سے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نیلم کالونی کلفٹن میں واقع شہید کانسٹیبل عامراوربعداذاں چاکیواڑہ میں واقع شہید سب انسپکٹر شاہد کے گھر گئے ،دعا/فاتحہ خوانی کی اور دونوں شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت اوراظہار یکجہتی کرتے ہوئے سندھ پولیس کے لیئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل عامر چینی قونصلیٹ جبکہ سب انسپکٹر شاہد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کے دوران شہید ہوئے تھے ۔آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات میں انھیں یقین دہانی کرائی کہ سندھ پولیس ہر لمحہ انکے ساتھ ہے اور وہ خود کو کسی بھی طور تنہا نہ سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے سندھ پولیس اورانکی قربانیاں ہمارا اثاثہ جبکہ انکے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود ہماری ذمہ داری ہے ۔