راولپنڈی ،پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، قتل کے مقدمات میںملوث5 اشتہاری مجرمان گرفتار

منگل 4 اگست 2020 22:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، قتل کے مقدمات میںملوث کیٹیگری(ای) کی05 اشتہاری مجرمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ اے ایس پی سول لائنز کی زیر نگرانی ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث کیٹیگری (ای) کے 04اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار اشتہاری مجرمان میں زرولی شاہ عرف جمالہ، نیاز علی عرف ملنگا، عابد علی اور اسماعیل شاہ عرف فوادشامل ہیں،ایس پی نے مزید بتایا کہ جنید اورمسماة(س) نے پسند کی شادی کی جس رنج کی بناء پر اشتہاری مجرمان نے مسماة(س) کے والد ا لف شاہ ، بھائیوں اوردیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر دونوں میاں بیوی کو چند ماہ قبل فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،دوہرے قتل کے مقدمہ میں 6 ملزمان قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہو چکے ہیں،جبکہ ایس پی صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد کیٹیگری(ای) کے اشتہاری مجرم مہتاب احمد کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر سندھیاں گائوں میں روڈ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے عاقل عباسی نامی شخص کو قتل جبکہ تین اشخاص کو زخمی کر دیا تھا،ایس پی نے مزید بتایا کہ مجرم اشتہاری کے دیگر 05ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، سی پی او محمداحسن یونس نے ایس پوٹھوہار،ایس پی صدر،متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔