راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے سے صفائی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 1320 ٹن سولڈ ویسٹ اٹھایا گیا

منگل 4 اگست 2020 22:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے سے صفائی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 1320 ٹن سولڈ ویسٹ اٹھایا گیا سٹیشن کمانڈر اعجازقمر کیانی۔سی ای اؤ ملک قمر فاروق۔

(جاری ہے)

اڈیشنل سی ای اؤ فیصل وٹو نے رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ عامر محمود کیانی کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اس موقع پر سینٹری سٹاف اور تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا جن کے باہمی رابطے سے کنٹونمنٹ کے علاقے میں صحت و صفائی کا اعلی معیار یقینی بنانے میں مدد ملی اسٹیشن کمانڈر اعجاز قمر کیانی نے اس موقع پر کہا کہ صفائی ستھرائی پر توجہ دے کر ہم کو رونا وائرس اور ڈینگی جیسے مہلک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں