چشتیاں، بزرگ تاجر حاجی بشیراحمد کے انتقال پر مختلف مکتبہ فکر کا اظہار تعزیت

منگل 4 اگست 2020 22:34

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) انجمن آڑھتیان غلہ منڈی چشتیاں کے سابق صدر وممتاز آڑھتی حاجی حسن محمود کے والداور سینئیر صحافی چوہدری آصف علی کے تایا جان بزرگ تاجر حاجی بشیراحمد کے انتقال پر چشتیاں کی سیاسی سماجی،کاروباری شخصیات صدر انجمن تاجران چشتیاں حاجی حمید احمد صدیقی،جنرل سیکریٹری چوہدری نسیم صادق،انجمن آڑھتیان غلہ منڈی چشتیاں کے سابق صدر حاجی جاوید سلیم،صدر بار ایسوسی ایشن چشتیاں میاں ریاض احمد خان بھڈیرا،کوکب ویلفئیر سنٹر چشتیاں کے صدر ملک محمد ارشد ،ایڈیشنل سیکریٹری تحریک انصاف جنوبی پنجاب میاں سکندر فیاض خان بھڈیرا،صدر سٹی پریس کلب چشتیاں سید منیر حسین شاہ،جنرل سیکریٹری جناح پریس کلب چشتیاں رانا شاہد عظیم،صدر پریس کلب محمد امجد ،صدر اتحاد پریس کلب چشتیاں محمد آصف،صدر الیکٹرانک میڈیا چشتیاں محمد ابوبکر چوہدری ودیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی کاروباری،سماجی ودینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔