کپاس کے کاشتکار وں کو مون سون کی بارشوں کے باعث فوری طور پر واٹر سکائوٹنگ کاعمل مکمل کر نے کی ہدایت

بدھ 5 اگست 2020 17:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) :ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کپاس کے کاشتکار مون سون کی بارشوں کے باعث فوری طور پر واٹر سکائوٹنگ کاعمل مکمل کر لیں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث جن کھیتوں میں زیادہ پانی کھڑاہوگیاہے اس کے نکاس کیلئے فوری انتظام کیاجائے اور اگر کسی وجہ سے کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہیں تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود پانی اس میں جمع کردیا جائے تاکہ کپاس کی فصل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

انہوںنے کہاکہ بارش کے باعث کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی افزائش میں تیزی آجاتی ہے لہٰذا کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب بھی توجہ دیں ۔ انہوںنے مزید بتایاکہ اس وقت کپاس کے کھیتوں پر ملی بگ کا حملہ بڑھ رہا ہے جو فی الحال ٹکڑیوں میں ہے لہٰذا اس پر کڑی نظر رکھی جائے اور ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے اس کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :