سپیکرمشتاق غنی نے اپنی سربراہی میں کشمیرکمیٹی بنانے کااعلان کردیا

بدھ 5 اگست 2020 20:34

سپیکرمشتاق غنی نے اپنی سربراہی میں کشمیرکمیٹی بنانے کااعلان کردیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکرمشتاق غنی نے اپنی سربراہی میں کشمیرکمیٹی بنانے کااعلان کردیابدھ کے روزصوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون سلطان محمد اورپی پی کی خاتون رکن نگہت یاسمین نے تجویز پیش کی کہ سپیکرکی سربراہی میں کشمیرکے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں اپوزیشن وحکومت کی نمائندگی ہو تجویزکی تائیدمیں سپیکر نے اپنی سربراہی میں کمیٹی بنانے کااعلان کیا اورکہاکہ کمیٹی کے اراکین کی نامزدگی بعدمیں کی جائے گی جو گاہے بگاہے مسئلہ کشمیرپربات کریں تاکہ دنیاکوہم پیغام دے سکیں کہ کشمیری عوام کویواین کی قراردادوں کے تحت آزادی اورحق خودرادیت دیدیاجائے۔

متعلقہ عنوان :