بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرِ انتظام یوم استحصال کشمیرپر ریلی کاانعقاد

ریلی بورڈ آفس سے شر وع ہوکرمختلف راستوں سے گزرتے ہوئے بورڈا ٓفس میں ہی ختم ہوئی

بدھ 5 اگست 2020 23:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر ِ انتظام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ،ریلی میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر ، کنٹرولر امتحانات ملک محسن عباس ، بورڈ افسران و اہلکاران نے شرکت کی، ریلی کی قیادت ڈاکٹر غلام دستگیر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے کی ۔

ریلی بورڈ آفس سے شر وع ہوکر مورگا ہ بازار سے گزر تے ہوئے جمپ سٹاب جامع مسجد سے ہوتے ہوئے بورڈا ٓفس میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ کشمیر بلا شعبہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے، ایک پرندہ بھی قفس سے آزاد ی چاہتا ہے تو ایک کڑور سے زائد کشمیریو ں کے لئے آزادی کیوں نہیں ہے، وہاں آزادی کے نام پر زبان کٹتی ہے، پاکستان کی محبت کے نام پر پھانسی ملتی ہے، سچ بولنے پر قید و بند کی سز ا ملتی ہے ،نہتے کشمیریوں کو خاک و خون میں نہلا دیا جاتا ہے، ہر طرف آگ اورخون کا سیلاب رواں ہے کشمیریوں پر ہر لحظہ و ہر آن قیامت ٹوٹتی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آ ج وقت ہم سے عمل اور فقط عمل کا تقاضا کر رہا ہے ہمیں اپنے فکرو عمل سے کشمیریوں کو باور کرانا ہے کہ اگر ہمارا ماضی ایک تھا تو ہمار ا مستقبل بھی ان سے جدا نہیں، ہمارے لہو کا رنگ ایک ہے ہمار ی آرزو اور امنگ ایک ہے، کشمیر ہمار ا ہے اور ہر قیمت پر ہمار ا ہے، تو اے اہل ِ کشمیر سن لو کہ ہمار ا سب کچھ تمہار ا ہے، ہماری وفائیں ہمار ی دعائیں تمہارے لیے ہیں، ہمار ے ایمان کی حرارت اور بازوں کی قوت تمہارے لیے ہے، اے ارضِ کشمیر تو ہمار ی شہ رگ ہے ۔ آخر میں کشمیری عوام کے لئے دعا کروائی گئی کہ وہ بہت جلد آزاد فضا میں سانس لے سکیں ۔