مانچسٹر ٹیسٹ، بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کی باوجود شان مسعود کی شاندار بلے بازی

چائے کے وقفے پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا لیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2020 20:13

مانچسٹر ٹیسٹ، بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کی باوجود شان مسعود کی شاندار بلے ..
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2020ء ) مانچسٹر ٹیسٹ، بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کی باوجود شان مسعود کی شاندار بلے بازی، چائے کے وقفے پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کا وقفہ ہوا ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر لڑکھڑا گئی، لیکن شان مسعود کی شاندار بلے بازی اور شاداب خان کی ذمے دارانہ اننگ کی بدولت پاکستان مضبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔

پاکستان نے چائے کے وقفے تک 312 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے 8 کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔ شان مسعود 151 رنز بنا کر اب بھی کریز پر موجود ہیں۔ شان مسعود 24 سال بعد برطانوی سرزمین پر سنچری سکور کرنے والے قومی اوپنر بن گئے - شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب اپنی سنچری مکمل کی تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سعیدانور کے بعد پہلے اوپنر بنے، سعید انور نے 1996ء میں اوول ٹیسٹ میں 176 رنز کی شاندار باری کھیلی تھی- شان مسعود مسلسل تین ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں- ان سے قبل ظہیرعباس (83-1982ء میں بمقابلہ بھارت) ، مدثر نذر (1983ء بمقابلہ بھارت)، محمد یوسف (2006ء بمقابلہ ویسٹ انڈیز) ، یونس خان (2014ء میں بمقابلہ آسٹریلیا) اور مصباح الحق(14-2013ء میں بمقابلہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ) یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں- جمعرات کو دوسرے دن پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

وکٹ پر موجود بابراعظم پہلے روز 69 رنز بناچکے تھے تاہم دوسرے روز جیمز اینڈرسن نے انہیں اپنی اننگز کا مزید آگے بڑھانے نہیں دیا اور پہلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد تجربہ کار بلے باز اسد شفیق بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف 7 رنز کے مہمان ہی ثابت ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 2، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور جوفرا آرچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر رہا اور صرف 49 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنالیے تھے۔ اوپنر عابد علی صرف 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں جوفرا آرچر نے کلین بولڈ کیا جس کے بعد کپتان اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے، کرس ووکس نے انہیں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔