شدید بارش اور آندھی طوفان کی وجہ سیپکو کے مختلف علاقوں میں 42 فیڈرز ٹرپ کر گئے

جمعرات 6 اگست 2020 23:02

سکھر۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) شدید بارش اور آندھی طوفان کی وجہ سیپکو کے مختلف علاقوں میں 42 فیڈرز ٹرپ کر گئے، صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیپکو کیمطابق کشمور، جیکب آباد I & II، شکارپور، شہدادکوٹ، میرو خان، قمبر، وارہ، آرائین، لاڑکانہ سٹی، رتودیرو اور لاڑکانہ سائیٹ کے فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی،سیپکو چیف محمد سلیم نے کورنا سے بچاو اور کام پر مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات دئے۔

سیپکو فیلڈ کارکنان متاثرہ علاقوں کو بجلی کی جلد سے جلد بحالی کے لئے مصروف ہیں اوربہت جلد تمام متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی ،متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔

متعلقہ عنوان :