ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘میں عمیر رانا کے ساتھ رومینٹک مناظر کرنا مشکل تھا، عتیقہ اوڈھو

جمعہ 7 اگست 2020 09:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘میں عمیر رانا کے ساتھ رومینٹک مناظر کرنا مشکل تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ ان کی عمیر رانا کے ساتھ دوستی بھی نہیں ہے اور اس سے پہلے انہوں نے انہیں کسی ایسے کردار میں دیکھا بھی نہیں تھا تو پہلا سین ان کے ساتھ رومینٹک کرتے ہوئے تھوڑا مشکل لگا لیکن عمیر رانا بہت اچھے ا نسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔