دنیا بھر میں کوروناسات لاکھ 17ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا،
ایک کروڑ92لاکھ متاثر دنیا بھر میں 60 لاکھ 98 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،امریکی میڈیا
جمعہ 7 اگست 2020 15:20
(جاری ہے)
کورونا وائرس کے امریکا میں 22 لاکھ 92ہزار 393مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 296کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 لاکھ 77ہزار 349کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 98ہزار 644زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 29لاکھ 17ہزار 562تک جا پہنچی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 41ہزار 673ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20لاکھ 3ہزار ایک ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 725ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77ہزار 135ہو چکی ہے۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 9 ہزار 604ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 38ہزار 184رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 50ہزار 517ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 62ہزار 690ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 976ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 20ہزار 117ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 413ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8ہزار 134ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 55رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84ہزار 226تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 565ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 52تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 19 ہزار 770 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 809کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 58ہزار 99مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.