حکومت زرعی شعبہ کو ترقی دینے کیلئے تمام وسائل برے کار لا رہی ہے ‘ ملک نعمان لنگریال

زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں‘ وزیر زراعت

جمعہ 7 اگست 2020 15:28

حکومت زرعی شعبہ کو ترقی دینے کیلئے تمام وسائل برے کار لا رہی ہے ‘ ملک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت زرعی شعبہ کو ترقی دینے کیلئے تمام وسائل برے کار لا رہی ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد ممبران اسمبلی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے زرعی شعبہ پر توجہ نہیں دی ، تحریک انصاف کی حکومت نے زرعی ترقی میں 40سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ممبران اسمبلی نے کپاس کی بارانی علاقوں میں کامیاب کاشت پر وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کو مبارکباد دی اور کہا کہ بارانی علاقوں میں کپاس کی کاشت قوم کے لئے بڑی خوشخبری ہے جس سے کسانوں اور ہماری معیشت کو بہت فائدہ ہوگا ۔ ملک کی انڈسٹری چلنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی میرا مشن ہے اور اس کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار زرعی شعبہ میں ہر رکاوٹ دور کرنے میں میری رہنمائی کرتے ہیں۔