پولیس افسران سیاحوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکے کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کروائیں، ڈی آئی جی ہزارہ

جمعہ 7 اگست 2020 16:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کو کھولنے کے احکامات کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ہزارہ کے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ریجن دنیا بھر میں سیاحت کے حوالے سے ایک منفرد اور اہمیت کا حامل ہے لہذا سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کو کرونا وائرس سے بچاؤکے کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

ڈی پی اوز سیاحتی مقامات پر سیکیورٹی کے حوالے سے بہترین سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دیں تاکہ سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات کیساتھ ساتھ جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو، زیادہ رش والی جگہوں پر سفید پرچات میں اہلکاروں کو تعینات کیا جائے جو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، ٹریفک پولیس اہلکار اور سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاردیگر علاقوں سے آنے والے سیاحوں کیساتھ خوش اخلاقی اور اچھے رویہ سے پیش آئیں تاکہ ہزارہ پولیس خیبرپختونخواہ کی جانب سے سیاحوں کو پولیس کے حوالے اچھا تاثر جائے،کسی کی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی لیکن قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں اور علاقہ کا امن و امان خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں سیاحتی مقامات پر پولیس امدادی سنٹر کو مزید فعال بنائیں اور وہاں خوش اخلاق اور نرم مزاج عملہ کو تعینات کریں اور سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،ٹورسٹ پولیس کو ہدایت کریں کہ سیاحوں کی ہر طرح سے رہنمائی کی جائے ان کو درپیش مسائل کو دور کیا جائے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے بڑے سیاحتی مقامات پر پولیس نفری کی تعداد کو بڑھایا جائے سیاحتی مقامات کھلتے ہی ملک بھر کے سیاحوں کا رخ ہزارہ ریجن کی جانب رہے گا اس لئے ٹریفک پولیس کے سربراہان کو چاہیے کے وہ بہترین ٹریفک پلان ترتیب دینے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کر کے انہیں ٹریفک کی روانی کے حوالے سے ہدایات دی جائیں تاکہ کسی بھی شخص کو ٹریفک جیم جیسی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

حکومت کی جانب سے ہوٹل اور ریسٹورنٹ بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن تمام تر احتیاطی تدابیر مدنظر رکھا جائے اور ان پر عمل درآمد کرویا جائے، سیاحوں کو پیغام دیتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ہزارہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں پولیس آپ کی خدمت کے لئے ہے۔غیرقانونی اور غیراخلاقی سرگرمیوں سے باز رہیں۔