تمام ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شیعہ علماء امن کمیٹیوں اور انتظامیہ سے میٹنگز کرکے باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں، سی سی پی او ذوالفقارحمید
عمر جمشید جمعہ 7 اگست 2020 17:00
(جاری ہے)
امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر روف ٹاپ ڈیوٹی، جامعہ تلاشی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے نفری تعینات کی جائے گی۔ مجالس اور جلوس کے روٹس اور وقت کا خاص خیال رکھا جائے اور جلسے، جلوسوں کے راستوں میں مناسب لائٹس کا بندوبست کیا جائے جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز کے پیش نظر آرگنائزر، متولی مجالس اور جلوس میں ماسک اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سینی ٹائزر، مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے کورونا وباء سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تمام ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ شیعہ علماء ، امن کمیٹیوں اور انتظامیہ سے میٹنگز کرکے باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے مسائل کو تھانہ لیول اور ڈویڑن لیول پر حل کریں۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری امن کمیٹی، پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ سربراہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی صدر الائیڈ محکموں سے میٹنگ کریں اور تمام آرگنائزرز، متولیوں کو حکومتی گائیڈ لائنز فراہم کریں۔ مجالس اور جلوسوں میں بغیر تلاشی کسی کو داخل نہ ہونے دیا جائے گا اور مجالس اور جلوس میں داخلے کیلئے صرف ایک ہی پوائنٹ سے انٹری کروائی جائے گی۔ مجالس اور جلوسوں میں عبادات اور رسومات کی ادائیگی میں کم سے کم زائرین اور عزارداروں کو دعوت دی جائے۔ محرم الحرام میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ نقص امن کا باعث بننے والوں سے سختی نمٹا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.