آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ،محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں،آئی جی اسلام آباد امام بارگاہوں اور جلوسوں پر ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس کے افسران و جوانوں کو سپیشل کارڈ جاری کیے جائیں ، اجلا س سے خطاب
ہفتہ 8 اگست 2020 16:15
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے جلوسوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ امام بارگاہوں اور جلوسوں پر سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے مکمل نگاہ رکھی جائے گی۔
انہوںنے کہاکہ امام بارگاہوں میں ہر قسم کی ٹریفک کے داخلے کو بند کیا جائے اردگرد خاردار تاریں لگائی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کی چھتوں پر پولیس فورس کے جوان تعنیات کیے جائیں ،جلوسوں کے راستوں کی جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹ کے ذریعے سرچنگ کرائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، امام بارگاہوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ زونل ایس پیز جلوسوں کے اوقات کی پابندی کے لئے امام بارگاہوں کے منتظمین سے میٹنگ کریں۔انہوںنے کہاکہ ڈی جی سیف سٹی محرم الحرم کے موقع پر ضلع بھر کی سیکورٹی کی کیمروں سے مانیٹرنگ کروائیں۔ آئی جی نے کہاکہ اے آئی جی سپیشل برانچ امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ و دیگر حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ سیکورٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی نے کہاکہ ایس ایس پی ٹریفک جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کریں۔ آئی جی نے کہاکہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محرم الحرم کے دوران لاجسٹک سپورٹ فراہم کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.