مرید عباس قتل کیس ،عدالت نے ملزمان پر 29 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی

ہفتہ 8 اگست 2020 17:47

مرید عباس قتل کیس ،عدالت نے ملزمان پر 29 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) جوڈیشل کمپلیکس میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت عدالت نے ملزمان پر 29 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ملزم عاطف زمان کو جیل حکام نے عدالت میں پیش نہیں کیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزم عادل زمان پیش عدالت میں پیش ہوگیا عدالت نے ملزم عادل زمان کو ضمانت منسوخی سے متعلق سپریم کورٹ کے نوٹس سے آگاہ کرتے ہوئے ملزم عادل زمان کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے لیے پابند کردیا عدالت نے ملزم عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ بھی یکجا کردیا عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 اگست کی تاریخ مقرر کرتے سماعت ملتوی کردی۔