انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

ہفتہ 8 اگست 2020 19:20

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے روپے کے مقابلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.50روپے سے بڑھ کر167.80روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر168روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے بڑھ کر 167.80روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے بڑھ کر168.30روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں3.20روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 193.20روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر198روپے ہو گئی اسی طرح 3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 215روپے سے بڑھ کر218روپے اور قیمت فروخت217روپے سے بڑھ کر220روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر اور برطانوی پونڈ کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :