کشمیر پر مؤقف کی وجہ سے بھارت سے تعلقات متاثر ہونا کوئی بڑی قیمت نہیں: مہاتیر محمد
ملایشیاء کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے بھارتی فیصلے کو غیر قانونی قرار دیدیا
عثمان خادم کمبوہ اتوار 9 اگست 2020 11:18
(جاری ہے)
مجھے معلوم ہے میرے بیانات کا کیا ردعمل آئے گا تاہم خاموش رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ ممکنہ جوابی رد عمل جاننے کے باوجود میں نے گذشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی حمایت میں بات کی تھی جس کے لئے وہ "معافی نہیں" مانگیں گے۔
ہفتہ کو پانچ اگست کے حوالے سے بھارتی غیر قانونی اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹویٹ میں سابق ملائیشین وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ممکنہ جوابی ردعمل سے آگاہ ہونے کے باوجود کشمیر کے بارے میں بولنے کا انتخاب کیا، میرے خیال میں خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو کہا تھا اس کے لئے معذرت نہیں کرونگا۔ڈاکٹر مہاتیر نے یہ ٹویٹ ان حالیہ بھارتی میڈیا رپورثس کے بعد جاری کیا ہے جس میں یہ تاثر دینے کی۔ کوشش کی گئی ہے کہ ملائیشین رہنما کو کشمیری عوام کی حمایت میں ان کے تبصرے سے ملائشیا کی برآمدات پر منفی اثرات پر پچھتاوا ہے لیکن اس کے برعکس مہاتیر محمد نے کہا کہ اگرچہ ان کے ریمارکس سے ملائشین پام آئل کی برآمدات پر اثر پڑا تھا لیکن مجھے خیال نہیں کہ اس طرح کی ناانصافیوں کے خلاف بولنے کے لئے یہ قیمت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سیٹزن کے نفاذ سے قابض فورسز جموں وکشمیر کے شہریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنارہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.