افغانستان میں بم دھماکے، 8 شہری جاں بحق، 2 زخمی

پیر 10 اگست 2020 13:03

افغانستان میں بم دھماکے، 8 شہری جاں بحق، 2 زخمی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریبی علاقے اور صوبہ قندھار میں بم دھماکوں میں 8 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل پولیس نے بتایا کہ بم دھماکے میں پولیس ڈسٹرکٹ 9 کے علاقے مکروریان چاروم میں پیر کی علی الصبح رش کے اوقات میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہو گئے تاہم ان کی شناخت کی فوری تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں 8 شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ قندھار کے ضلع ارغستان میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 شہری جاں بحق ہو گئے۔