محرم الحرام میں امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 58 علما کرام و ذاکرین کے ضلع فیصل آباد میں داخلے پر پابندی

،83 علماوذاکرین کی 14اکتوبرتک زبان بندی کے احکامات جاری

پیر 10 اگست 2020 14:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فیصل ۱ٓباد میں داخلے پر پابندی اور زبان بندی والے علماء کرام،مشائخ عظام اور زاکرین کو کسی قسم کی مذہبی تقریبات، مجالس، کانفرنسز وغیرہ کیلئے نہ بلانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ144 کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد علی نے محرم الحرام میں امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 58 شعلہ بیان علما کرام و ذاکرین کے ضلع فیصل آباد میں داخلے پر پابندی جبکہ 83علماوذاکرین کی 14اکتوبرتک زبان بندی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصل ۱ٓباد ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جاری ہونے والے احکامات کے تحت جن علماء کرام و ذاکرین کے ضلع فیصل ۱ٓباد میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اہل تشیع کے علامہ عارف واحدی(راولپنڈی)،مولانا غضنفر عباس تونسوی(بہاولپور)،مولانا منظور حسین سوہدرہ(گوجرانوالہ)،مولانا افتخار حسین نقوی(میانوالی)،مولانا فضل عباس نقوی(ملتان)،سید محمد تقی(ملتان)،مولانا گلفام ہاشمی(ملتان)،محمد فضل عباس(ملتان)،مولانا ساجدنقوی (راولپنڈی)،سخاوت یزدارنی(سیالکوٹ)،مولانا محمد حسین ڈھاکو(سرگودھا)،سید صفدر رضا بخاری(سرگودھا)، دیوبند مسلک کے مولاناعبدالغنی(بہاولپور)،مولانا عبدالغفار تونسوی(ڈی جی خان)مولانا ضیاء اللہ بخاری(گجرات)،مسماة ام حسن(اسلام آباد)،مولانا آصف معاویہ(جھنگ)،مولانا شہادت علی طاہرجھنگوی (جھنگ)،شیخ حاکم علی(جھنگ)،مولانا معاویہ اعظم طارق(جھنگ)،مولانا عبدالغفور جھنگوی(جھنگ)،مسرور احمد جھنگوی(جھنگ)،علامہ اورنگزیب فاروقی (کراچی)،خادم حسین ڈھلوں(خانیوال)،مولانا بشیر اکاشا(خوشاب)،عبدالغفور حقانی(ڈی جی خان)،مولانا عزیز الرحمن جا لندھری(ملتان)،مولانا محمد عالم طارق(ساہیوال)،مولانا الیاس گھمن(سرگودھا)،ضیاء الحق بدیالوی(سرگودھا)،عطاء اللہ بندیالوی(سرگودھا)، مولانا محمد اکرم طوفانی(سرگودھا)،مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا محمد احمد لدھیانوی(جھنگ)، بریلوی مسلک کے مولانا طیب رشید (گوجرانوالہ)،قاری ثروت اعجاز قادری(کراچی)،مولانا محمد عرفان مشہدی(منڈی بہائوالدین)،مولانا یوسف رضوی ٹوکے والا(لاہور)مولانا افضل احمد چشتی(لاہور)مولانا خادم حسین رضوی(لاہور)ڈاکٹر آصف اشرف گیلانی(لاہور)،مولانا خادم حسین خورشید(لاہور)،شاداب رضا(لاہور)،مولانا ملازم حسین ڈوگر(دنیا پورلودھراں)،مولانا جعفر حسین قریشی (راولپنڈی)، اہلحدیث مسلک کے رانا شفیق پسروری ‘ مولانا یوسف پسروری ‘ ابتسام الہی ظہیر ‘مولانا محمد یونس آزاد ،عبداللہ عبید( لاہور )‘ مولانا عمر صدیق ‘ عبدالرئوف یزدانی ( گوجرانوالہ ) ‘ قاری عصمت الله ( خانیوال ) ‘ مولانا شمشاد احمد سلفی ( شیخوپورہ )،مولانا سبطین نقوی (سرگودھا ) اورمولانا بنیامین عابد(اوکاڑ)شامل ہیں جبکہ جن علماء /ذاکرین کی زبان بندی کی گئی ہے ان میں اہل تشیع کے محمود شاہ،آصف رضا علوی،ماسٹر شبیر احمد،قمر شہزاد،ماسٹر امجد حسین،شبیر حسین،شہزاد،سفیر حسین،سید اسد عباس نقوی،زین صدیق،علامہ زوارحسین،آصف عباس شاہ،مظہر عباس،غلام باری ڈوگر،دیوبند مسلک کے مولانا اعظم فاروق،مولانا ریحان فاروقی،رانا ذوالفقار،قاری محمد اسلم،مولانا سلیمان جھنگوی،مولانا فیاض انقلابی،منورسجاد عثمانی،عتیق الرحمان،مولان نعمان ضیاء فاروقی،حافظ سہیل،مولاناخلیل الرحمن،علامہ طاہر الحسن،مولانا ضیاء ،مولانا رفیق جامی،مولانا نعیم انصاری،حبیب الرحمان صدیقی،عبدالرحمان طلحہ،قاری محمد یٰسین،عمر فاروق،خاور محمود،قاری عبید اللہ،شبیر احمد عثمانی،قاری ممتاز احمد،محمد عثمان جامی،زاہد زکی،محمد زبیر،محمد تنویر،نذیر احمد بخاری،یحیی ارشاد،مبشر رحمان،غلام نبی،عبدالعزیز،عبدالمجید،عبدالجبار،خالد محمود،اجمل حسن،عبدالرحمن،عثمان غنی،وسیم معاویہ،عبدالحکیم،شہباز گجر،ریاض احمد،ابوسفیان قاسمی،نجم الحسن،حافظ محمد رمضان،رفاقت علی،محمد عادل،محمد عرفان،ساجدفاروقی،محمد شہزاداشرف، بریلوی مسلک کے ناصر نقشبندی،محمد آصف،مولانا سید بشارت علی شاہ،مولانا تنویرالحسن،سید شہزاد احمد،حافظ قاسم کشمیری،مولوی عبدالوحید،جاوید اختر،فرحان قادری، کاشف حسین عطاری،قاری بقی اللہ نعیم احمد،اہلحدیث مسلک کے اسماعیل عتیق،مولانا بنیامین،بہادر علی سیف،عبدالرزاق ساجد،مولانا عبدالحفیظ،حافظ سعید چنیوٹی،مولانا شنواراورمولانا محمد علی شامل ہیں۔