یونان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا، انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی

منگل 11 اگست 2020 19:09

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) یونان کے شہرتھیسالوینکی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم بے حد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچا دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے شہرتھیسالوینکی میں بھی گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

سیلابی پانی کی وجہ سے سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئیہیں جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔