ڈپٹی کمشنرخانیوال تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متحرک

منگل 11 اگست 2020 19:25

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہوگئے۔ انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور ڈاکٹر ایم ایس ڈاکٹر نذیر ہراج بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ایمرجنسی،ڈائیلیسز یونٹ سمیت وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں سے ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضری سمیت ہسپتال میں صفائی کی صورتحال بھی چیک کی۔انہوں نے کورونا کیخلاف جنگ میں کام کرنے والے فرنٹ لائن فائٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :